ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا بحران میں متعدد مریضوں کی موت کا سبب مرکز کی پالیسیاں:دگ وجے سنگھ

کورونا بحران میں متعدد مریضوں کی موت کا سبب مرکز کی پالیسیاں:دگ وجے سنگھ

Wed, 07 Jul 2021 12:00:16    S.O. News Service

بھوپال، 7؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے ریاستی اورمرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دورمیں علاج کے فقدان کے سبب کئی مریضوں کی موت کے لئے پوری طرح سے ریاستی اورمرکزی حکومت کی پالیسیاں ذمہ دارہیں۔

دگ وجے سنگھ نے کانگریس دفتر’گاندھی بھون‘ میں منعقدہ آنجہانی کانگریس لیڈران کے تعزیتی پروگرام میں مرحوم لیڈران کو خراج عقیدت پش کرنے کے بعد الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا دورمیں ضروری ادویات برآمدکی گئیں۔ یہی وجہ ہے کہ ادویات کی قلت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کئی مریضوں کی اس وجہ سے موت ہوگئی کہ انہوں نے اسپتالوں میں آکسیجن بستر وقت پر نہیں مل سکے۔

راجیہ سبھا رکن مسٹرسنگھ نے کہا کہ پہلے مرکزی حکومت نے کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے شہریوں کو چارلاکھ روپے معاوضہ کی رقم دینے کا اعلان کیا، پھربعد میں معاشی بحران بتاکر معاوضہ دینے سے انکارکردیا۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ پی ایم ہاوس، نائب صدرہاوس، پارلیمنٹ ہاوس بنانے کے لئے حکومت کے پاس پیسے ہیں، لیکن معاوضہ دینے کے لئے نہیں، میں سپریم کورٹ کو مبارک باد دیتا ہوں، جنہوں نے حکومت کو معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔


Share: